حضرت مولانا اختر صاحب قاسمی: ٹینڈہ کوڑہ، اڈیشا کی معروف شخصیت

حضرت مولانا اختر صاحب قاسمی: ٹینڈہ کوڑہ، اڈیشا کی معروف شخصیت

📝 محمد روح الامین میوربھنجی

   حضرت مولانا محمد اختر صاحب قاسمی ٹینڈہ کوڑہ، ضلع کیندرہ پاڑہ، اڈیشا کے معروف عالم دین اور مقرر ہیں، اڈیشا کے معروف علماء میں ان کا شمار ہوتا ہے، بچپن سے جن علمائے اڈیشا کے بارے میں سنا تھا، ان میں مولانا موصوف کا نام بھی ہے۔

ولادت: آپ سنہ 1972ء کو ٹینڈہ کوڑہ، ضلع کیندرہ پاڑہ، اڈیشا میں پیدا ہوئے تھے۔

تعلیم و تربیت: ابتدائی عربی فارسی کی تعلیم؛ مدرسہ اسلامیہ دینیہ، سبلنگ، کنی پاڑہ (موجودہ جامعہ ارشد العلوم، سبلنگ) میں ہوئی۔ حضرت مولانا جلال الدین کٹکی قاسمی رحمہ اللّٰہ آپ کے استاذ تھے۔ پھر 1986ء میں دار العلوم دیوبند میں آپ کا داخلہ ہوا اور 1990ء میں وہاں سے ان کی فراغت ہوئی۔

دار العلوم دیوبند میں آپ کے اساتذہ:

مولانا نصیر احمد خان صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ؛ ان سے بخاری شریف پڑھی۔

​مفتی سعید احمد پالنپوری رحمہ اللّٰہ

​علامہ قمر الدین احمد گورکھپوری مد ظلہ العالی

​مفتی محمد یوسف تاؤلوی مد ظلہ العالی

مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم

تدریسی زندگی:

فراغت کے بعد اولا مدرسہ اسلامیہ دینیہ، تلدہ میں چھ مہینہ تدریسی فرائض انجام دیے، پھر اپنے قریہ کی مسجد میں 9 سال امامت کے فرائض انجام دیے، پھر اپنے گاؤں ہی میں ایک مدرسہ قائم کیا اور 25 سال سے اس کے مہتمم ہیں۔ 20 سال سے گاؤں کے قریب ایک اسکول کے اردو ٹیچر بھی ہیں۔






تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حضرت مولانا محمد جسیم الدین قاسمی سمستی پوریؒ: حیات و خدمات

علمائے اڈیشا کے سوانحی خاکوں پر مشتمل کتاب کے مشمولات

قیام دار العلوم دیوبند اور پہلے طالب علم سے متعلق مواد