جمعرات، 27 جنوری، 2022

BiP ایپ سے متعلق ایک عرضداشت

بِپ (BiP) ایک مختلف خصوصیات پر مشتمل ایپ ہے، جس کا مالک (owner) "Turkcell" ہے!
✒️ محمد روح الامین میُوربھنجی

"تُرک سیل"؛ اینڈرائیڈ (Android) کی طرح ترکی کی ایک موبائل آپریٹر کمپنی کا نام ہے، جس کے مالکان؛ مشترکہ طور پر تین کمپنیاں ہیں:
(1) ترکی ویلتھ فاؤنڈ (Turkey Wealth Found) جو ترکی کی حکومتی ملکیت کی ایک کمپنی ہے، جس کے موجودہ چیئرمین رجب طیب اردوغان ہیں۔ جس کمپنی کے پاس "تُرک سیل" کا 26.2 فی صد شیئر ہولڈنگ (حصۂ مالیت) ہے۔
(2) الفا گروپ (Alfa Group) جس کے سارے مالکان یہودی ہیں (الف- میکائیل فِرِڈ مین، ب- اسرائیلی جرمن خان، ج- ایلیکسی کوزمیکو، د- پیٹر ایوین)۔ جس کمپنی کے پاس "تُرک سیل" کا 19.8 فی صد شیئر ہولڈنگ (حصۂ مالیت) ہے۔
(3) فِریٹ فلوٹ Freet Float (بورسا استنبول Borsa Istanbul) جو کہ ترکی کے اسٹاک ایکسچینج کا ایک حکومتی و غیر حکومتی مشترکہ ادارہ ہے۔
جس ادارہ کے پاس "تُرک سیل" کا 54 فی صد شیئر ہولڈنگ (حصۂ مالیت) ہے۔

نوٹ:- ان باتوں سے بالکلیہ یہ واضح ہوجاتا ہے کہ BiP کوئی خالص ترکش اور مسلم مالکان کا بنایا ایپ نہیں!!
 *نوٹ:- پرائیویسی سے قطعِ نظر صرف مسلم ملک کے ایپ ہونے کی بات کی وضاحت کے لیے بندہ نے گوگل میں موجود ویکیپیڈیاؤں کی مدد سے یہ معلومات اکھٹی کی ہیں ، دعا کی درخواست ہے!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مفتی اشتیاق احمد قاسمی دربھنگوی: مختصر سوانحی خاکہ

مولانا مفتی اشتیاق احمد قاسمی دربھنگوی: مختصر سوانحی خاکہ محمد روح الامین میوربھنجی       مولانا مفتی اشتیاق احمد قاسمی دربھنگوی سرزمینِ بہا...