اشاعتیں

اگست, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تذکرہ حضرت مولانا ذبیح اللہ قاسمیؒ، سفیر دارالعلوم دیوبند (1953–2022ء)

تصویر
تذکرہ حضرت مولانا ذبیح اللہ قاسمیؒ، سفیر دارالعلوم دیوبند (1953–2022ء) محمد روح الامین میُوربھنجی        28 محرم الحرام 1444ھ بہ مطابق 27 اگست 2022ء بہ روز سنیچر ہم سب کے مشفق و مربی سرزمین دربھنگہ، بہار سے تعلق رکھنے والے تقریباً پچاس سال سے اڈیشہ میں مقیم عالم دین حضرت مولانا محمد ذبیح اللہ قاسمی، سفیر دار العلوم دیوبند اس دار فانی سے دار بقا کی طرف رحلت فرما گئے۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر جامعہ مرکز العلوم میں ان کے صاحب زادہ استاذ محترم حضرت مولانا زعیم الاسلام صاحب کی اقتدا میں ادا کی گئی اور ان کے سسرالی قبرستان ”قبرستان صالحین“، گوہالی پور، سونگڑہ میں مدفون ہوئے۔ نماز جنازہ میں تقریباً دو ہزار لوگ شریک تھے، جن میں اکثریت علمائے کرام کی تھی۔     موصوف نہایت متواضع، منکسر المزاج، مخلص، مشفق اور علم و علماء کے قدردان شخصیت کے حامل تھے۔ انھوں نے اڈیشہ کے مختلف علاقوں میں مدرسے قائم کیے اور دار العلوم دیوبند میں ملازمت سے پہلے تقریباً پچیس سال دینی و تدریسی خدمات انجام دیں۔ تقریباً اٹھائیس سال سے دار العلوم دیوبند کے سفیر کی حیثیت سے خدما...