ہندوستانی مسلمان ۔ روشن تاریخ ۔ سازشوں کے نرغے میں
ہندوستانی مسلمان: روشن تاریخ ۔ سازشوں کے نرغے میں ✒️ محمد روح الامین میُوربھنجی ملک کی موجودہ صورتِ حال نہایت ہی پُرخطر اور تشویش ناک ہے، اِس وقت ملک کا ہر سیکولر ذہن رکھنے والا؛ غم و غصّے کے عالم میں ہے، ملک کی جمہوریت کو انتہا پسندوں کی طرف سے خطرہ ہے، خصوصاً مسلمانوں کی آزادی اور ان کی شہریت پر حملہ کیا جارہا ہے، "دفعہ 370" کا ہٹایا جانا ہو یا "این، آر، سی"، "سی، اے، اے" اور "این، پی، آر" کا مسئلہ ہو، ہر طرف سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پہلے بھی مسلمانوں کو مختلف طریقوں سے ڈھکے چھپے بغض و عداوت کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، کبھی "لَو جہاد" کا حکم لگا کر انھیں بدنام کیا جاتا ہے، کبھی ان پر دہشت گردی اور دیش دروہی کا الزام لگا کر انھیں جیلوں میں بند کیا جاتا ہے، کبھی "گو رکشا" کا سہارا لے کر ہجومی تشدد (موب لنچنگ) کا نشانہ بنایا جاتا ہے؛ کبھی سادہ لوح مسلمانوں پر بے بنیاد الزام لگا کر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے، کبھی مسلم رہنماؤں کو باطل کے خلاف؛ آواز بلند کرنے کی پاداش میں دہشت گرد قرار دے کر کَٹھ گھروں م...