اسلام کا تصور سیاست اور عصر حاضر میں اس کی معنویت
اسلام کا تصور سیاست اور عصر حاضر میں اس کی معنویت معاذ حیدر، کولکاتا، متعلم عربی پنجم دار العلوم دیوبند اجتماعی زندگی میں نظم و نسق قائم کرنے، اور ملکی نظام کو استوار کرنے کی سعی کرنے کو ”سیاست“ کہتے ہیں، اسلام میں اس کی بڑی اہمیت ہے، اور کیوں نہ ہو جب کہ یہ ایک کامل و مکمل نظام حیات ہے، زندگی کا کوئی گوشہ اور شوشہ ایسا نہیں ہے جس میں اس کی رہنمائی نہ ہو، اس میں ایک طرف عبادت و روحانیت ہے تو دوسری طرف حکومت و سیاست بھی ہے، اور اس کے سیاسی نظام کے سامنے تمام مذاہب کا نظام کوئی حیثیت نہیں رکھتا، اس کا نظریہ دیگر نظریوں کے مقابلے میں اعلی و ارفع ہے، فطرت سلیمہ کے عین موافق ہے۔ الحاصل اسلام کا سیاسی نظام ایک کامل و مکمل نظام ہے، اس بارے میں شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہؒ (661 - 728ھ) فرماتے ہیں: ”إن ما وافق الشرع هو المعقول الصريح، وهو الذوق الصحيح، وهو السياسة الكاملة، وإن ما خالف ذلك هو من أمور أهل الجهل والظلم“ (شریعت کے موافق نظریہ اور عمل ہی سیاسی کاملہ ہے، اور شریعت کے مخالف نظریہ ظلم اور جہل ہے۔) [درأ تعارض العقل والنقل، الوجه التاسع...