جمعرات، 23 دسمبر، 2021

بد گمانی سے بچیے


  کوئی اگر فون نہ اٹھا پائے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ فون کاٹ دے رہا ہے!! ؛ بل کہ یہ سمجھنا چاہیے کہ کسی کام میں بیزی رہ گیا ہو، یا موبائل سائلنٹ رہ گیا ہو!

     ضروری تو نہیں کہ انسان ہمیشہ فون بدن سے چپکائے رکھے اور ضروری تو نہیں کہ فون نہ اٹھانے سے یہی سمجھا جائے کہ سامنے والا فون کاٹ رہا ہے!


     آج کا یہ بھی بڑا المیہ ہے کہ لوگ بہت جلد الٹے سیدھے خیالات باندھ لیتے ہیں اور بہت جلد بدگمان ہوجاتے ہیں؛ حتی کہ قریبی لوگ بھی!!

    کیا قریبی لوگ بھی ایک دوسرے کو اتنا نہیں سمجھتے کہ ذرا سا کال ریسیو نہ کرنے پر ایک دوسرے کے بارے میں بدگمان ہوکر بے بنیاد الزام لگاکر معرکۂ گفتار چھیڑ دیتے ہیں اور سائلنٹ رہنے کی وجہ سے صرف کال ریسیو نہ کرنا بھی جھگڑوں کی بنیاد بن جاتا ہے!!

   کیا موبائل نے آکر لوگوں کی زندگیوں کو تباہ نہیں کیا  اور لوگوں پر بہت سی بے جا اور جبری ذمہ داری عائد نہیں کردی؟


   کیا موبائل کی وجہ سے آدمی نے اپنے اوپر بہت سی  پُر تکلف اور پُر تکلیف چیزیں لاد نہیں لی ہیں؟

   

 کیا ہر انسان پر یہ ضروری ہوگیا کہ وہ ہر نماز کے وقت موبائل سائلنٹ کرکے نماز کے بعد فوراً کھول لے؟

 

اگر غلطی سے کبھی سائلنٹ رہ جائے یعنی کسی کام میں لگ گیا اور "سائلنٹ موڈ" سے "رِنگِنگ موڈ" پر نہ کرپایا تو اُس پر لعن و طعن اور سخت گیر بازپرسی سے کام لیا جاتا ہے!!

    افسوس ہے آج کے اِس دورِ قحط الرجال پر کہ سائنس کے اس نام نہاد ترقی کی بنا پر انسانی زندگی پر کتنا ذہنی دباؤ ڈال دیا گیا ہے!!


حاصلِ کلام یہ کہ انسان کو سکون چاہیے تو اس کو حتی الامکان ہمیشہ اپنی سوچ مثبت (Positive) رکھنی چاہیے؛ ورنہ ممکن ہے کہ جلد مرنا؛ اس کا مقدّر ہوجائے اور اس کی پریشانیوں اور الجھنوں کا حل کبھی نہ نکل پائے


   اسی مضمون کو اللّٰہ تبارک و تعالٰی نے قرآنِ مجید میں اس طرح سے بیان فرمایا ہے:


{يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِن بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ} (سورۂ حجرات؛ آیت نمبر: ١٢)

  "اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو! اس لیے کہ بعضے گمان گناہ ہوتے ہیں"

 

عنْ أَبي هُرَيرةَ رضي اللّٰه عنه أنَّ رَسُول اللَّه ﷺ قَالَ: إيَّاكُمْ وَالظَّنَّ، فإنَّ الظَّنَّ أكذَبُ الحَدِيثِ متفقٌ عَلَيْهِ.

   حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا کہ بدگمانی سے بچو؛ کیوں کہ بدگمانی سب سے جھوٹی بات ہے" (صحیح البخاری و صحیح المسلم)

    حاصلِ کلام یہ کہ کسی بھی طبیعت کے خلاف اور مزاج کے ناموافق موڑ پر ہمیں دل برداشتہ ہوکر منفی (Nagative) سوچ نہیں رکھنی چاہیے؛ بل کہ بلند ہمتی و وسعتِ ظرفی کے ساتھ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثبت (Positive) سوچ رکھنی چاہیے، حُسنِ  ظن رکھنا چاہیے!

    ان شاء اللّٰہ یہ ہم سب کو بے پناہ مشکل حالات میں بھی حدودِ شرعیہ سے تجاوز کرنے سے بچالے گا اور ہماری زندگی کو پُر سکون بنادے گا!!

  اللّٰہ تعالٰی ہم تمام مسلمانوں کو ان باتوں سے فائدہ پہنچائے! آمین

پیر، 13 دسمبر، 2021

Dārul Uloom Deoband ki Purani Library ki Nwaadiraat

Darul Uloom Deoband ki Purani Library; Jo 1324 Hijri Taqreeren 1906 ko banayi gayi thi, aur ab tak use 115 saal ho chuke hain.

Mere ek saathi Maulana Huzaifa Qasmi (Jo Akkal Kuwa, Maharashtra ke rehne waale hain)  ne Māshā'allāh us Library ('Kutub Khana') me rakkhi huwi 'Makhtootāt' (Haath se likkhi huwi Kitaabon) ki shandaar video banai hai, Allah unhe behtareen badla ata farmaye!!

جمعرات، 9 دسمبر، 2021

اردو ویکیپیڈیا پر میرے صفحہ پر میرے لکھے ہوئے مضامین کی فہرست

اردو ویکیپیڈیا پر میرے لکھے ہوئے مزید مضامین کی فہرست دیکھنے اور پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں کریں
https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%B5%D8%A7%D8%B1%D9%81:Khaatir

لاک ڈاؤن میں گھر پر رہتے ہوئے کچھ تجربات

پچھلے سال Duolingo ایپ پر عربی سے انگریزی اور انگریزی سے عربی سیکھ رہا تھا، گھر پر الحمد للّٰہ خالی نہیں بیٹھا تھا، کبھی دوسری چیزوں کو پڑھنے کا تجربہ ہوا، کبھی حفظ کے لڑکوں کا دور سننا ہوا، کبھی نورانی قاعدہ اور ناظرہ کے طلبہ کو پڑھانے اور کچھ سکھانے کا موقع ملا! اور مدرسہ آنے سے پہلے چھ مہینہ اردو ویکیپیڈیا پر کئی مضامین لکھے اور کئی علماء کے سوانحی خاکے لکھے اور کئی مدرسوں کے تعارف لکھے، نیز ویکیپیڈیا پر کیسے لکھا جائے، اس کا کچھ طرز ملا۔ 
   اللّٰہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اپنی زندگی کے اس تاریخی اور عبرت ناک سال سے بحال کیا اور دوبارہ اپنے معمول کی طرف لوٹا دیا، اس پر اس کا جتنا شکر بجا لایا جائے، اتنا ہی کم ہے!! الحمد للّٰہ رب العالمین الحمد للّٰہ علی ما أنعمَنا!!

Year In Review

آپ بھی سیکھ سکتے ہیں اس ایپ کے ذریعہ کئی زبانیں اور کئی زبانوں میں بہتری لا سکتے ہیں Duolingo ایپ کا لنک


جمعہ، 3 دسمبر، 2021

مِرے دل کی کہانی: لاک ڈاؤن اور عالمی وبا کے درمیان میں لکھا ہوا کلام

مِرے دل کی کہانی: عالمی وبا کورونا اور اس کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران میں؛ جب دار العلوم دیوبند کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ مدرسہ تقریباً ڈیڑھ سال تک بند تھا، اسی دوران بندہ نے یہ کلام لکھا تھا۔

محمد روح الامین میوربھنجی

عجَب بازیگَری قُدرت نے اِنساں کو دِکھائی ہے

کوئی ہے صاحِبِ مَسند، کسی کو بَس چَٹائی ہے


کسی کے گھر میں ہے فاقہ، کسی کے گھر مِٹھائی ہے

کوئی در عَیش و عِشرت ہے، کسی نے دَر کی کَھائی ہے


کسی کے پاس دَولت ہے، نہ اُس کو نیند آئے ہے

کسی کو سُوکھی کھا کر بھی مَزے کی نیند آئی ہے


کسی کے گھر وِلادت ہے، کسی کے گھر جَنازہ ہے

کسی نے اپنے بچّوں کی قبَر خود ہی بَنائی ہے


امیری اور غَریبی کا کوئی رُتبہ نہیں ہوتا

"کرونا" کے مَرَض نے آکے نَخْوَت بھی مِٹائی ہے


کوئی تقدیر پر نالاں، کوئی تقسیم پر ناخوش

کسی نے حَق کی قِسمت پر رِضا بھی خوب پائی ہے  


یہ دُنیا قَیدِ مومن ہے، تو پِھر کافِر کی جَنّت ہے

ہمیں یہ بات؛ سرکارِ دوعالم نے بَتائی ہےﷺ


زباں سے، ہاتھ سے تیرے، رہے مُسلِم سَدا سالِم

ہمیں یہ بات سَرتاجِ رُسُل نے ہی سِکھائی ہےﷺ


خدا کی نعمتوں پر شکر سے اَفزُونِی ہوتی ہے

کتابِ رب تعالیٰ نے نصیحت یہ سُنائی ہے


کسی کی پِیٹھ کے پیچھے، کبھی غِیبت نہ تُم کرنا!

"ولا یَغْتَبْ" میں سُن! جس کی نَہِی "لاریب" آئی ہے


کسی کی آبرُو پر اَپْنی اُنگلی تُو اُٹھاتا ہے

مَگَر اپنی ہر اِک خامی تُجھے کیوں اِتنی بَھائی ہے؟


خُدا کے مُنکِروں کو بھی کبھی دُشنام مَت دینا!

خُدا نے اِس کی حِکمت؛ اپنے قرآں میں جَتائی ہے


"سِبابُ المُسْلِمِ فِسْقٌ"؛ ہے یہ فَرمانْ؛ حضرت کا ﷺ

نہیں اِس میں کوئی بھی شک! یہ قولِ مُصطَفائی  ہے ﷺ


"قِتالِ مَرْدِ مومن"؛ "کُفْرِ قاتِل" کی نِشانی ہے

حدیثِ پاک میں رَب نے صَراحت بھی کَرائی ہے


کِسی ادنٰی صحابیؓ پر کرے جو بَد زُبانی ہے

مَعاذَ اللّٰہ! خُود کی اُس نے بَد بَختی بُلائی ہے


قِیامت کَیسے آئے گی؟ ہے خود قرآن میں مَذکُور!

رسول اللّٰہ نے جِس کی عَلامَت بھی سُنائی ہے ﷺ


امینِؔ بے سَر و مایہ! یہ تُو کیا طَرز لے آیا

تِری اِس میں نہیں خُوبی، یہ بَس فَضلِ خُدائی ہے

مفتی اشتیاق احمد قاسمی دربھنگوی: مختصر سوانحی خاکہ

مولانا مفتی اشتیاق احمد قاسمی دربھنگوی: مختصر سوانحی خاکہ محمد روح الامین میوربھنجی       مولانا مفتی اشتیاق احمد قاسمی دربھنگوی سرزمینِ بہا...