اشاعتیں

جون, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بس کا ایک یادگار اور طویل تاریخی سفر

تصویر
  بس کا ایک یادگار اور طویل تاریخی سفر 📝 محمد روح الامین میوربھنجی تاریخِ تحریر: 2 شوال المکرم 1441ھ م 2 مئی 2020ء بہ روز سنیچر نظرِ ثانی: 29 رجب المرجب 1442ھ م 14 مارچ 2021ء بہ روز اتوار تصحیح: 17 ذی قعدہ 1444ھ بہ مطابق 7 جون 2023ء بہ روز بدھ (ماخذِ تصویر: دی اکانومک ٹائمز )      جب ہندوستان میں بھی پوری دنیا کی طرح یکایک "لاک ڈاؤن" کا اعلان کر دیا گیا تو دوسرے مدارس کی طرح مادرِ علمی دار العلوم دیوبند میں طلبہ کو جلد تعطیل نہیں دی گئی؛ بلکہ انھیں یہ بتلایا گیا کہ "لاک ڈاؤن" کے ختم ہوتے ہوتے ہی بصورتِ تخفیف اُن کا امتحان لے کر انھیں رخصت دے دی جائے گی (اُس وقت ابتداءً چند دنوں کے لیے حکومت کی طرف سے "لاک ڈاؤن" کا اعلان آیا تھا)؛ لیکن جوں جوں دن بڑھتے گئے! حالات؛ نازک سے نازک تر ہوتے گئے؛ یہاں تک کہ حکومت کی دباؤ اور آرڈر کی بنا پر اربابِ دار العلوم نے امتحانِ سالانہ کے بعد عید الفطر مؤخر کیے جانے کا اعلان کیا (بعد میں وہ بھی منسوخ ہوگیا)۔ اب مسئلہ تھا طلبہ کے گھر جانے کا تو بعض اربابِ جمعیت علمائے سہارنپور (میم) کی کاوشوں سے قُرب و جوار کے طل...