قیام دار العلوم دیوبند اور پہلے طالب علم سے متعلق مواد
قیام دار العلوم دیوبند اور پہلے طالب علم سے متعلق مواد مرتب: محمد روح الامین میُوربھنجی سوانح قاسمی میں مولانا گیلانی نے تنہا حضرت نانوتوی کو بہ حیثیت بانی دارالعلوم یا اصل بانی دارالعلوم پیش کرنے کے کے سلسلے کی توجیہات کو خود تراشیدہ مفروضہ قرار دیا ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ بیسویں صدی کے اواخر میں حضرت نانوتوی کو مستقل بانی دارالعلوم کہنے کا رجحان ہوا ہے اور انصاف تو یہ ہے کہ حاجی عابد حسین صاحب اور ان کے رفقا میں حضرت نانوتوی کا تذکرہ بہ حیثیت بانی کیا جائے؛ ناکہ مستقل انھیں ہی بانی کہا جائے۔ (ذیل میں پیش کی گئیں قدیم و جدید عبارات کو ملاحظہ فرمائیں اور خود ہی معتدلانہ رائے اختیار کریں۔) الهدية السنية في ذكر المدرسة الإسلامية الديوبندية (مصنفہ: والدِ شیخ الہند مولانا ذوالفقار علی دیوبندی، مطبوعہ: 1307ھ م 1890ء)؛ مگر اس کے ابتدائی صفحات دستیاب پی ڈی ایف میں پڑھنے کے لائق نہیں ہیں: اسی کی عکسِ طباعت مکتبہ محمودیہ، لاہور سے 1400ھ م 1980ء میں شائع ہوئی تھی، جس سے متعلقہ صفحات پیش خدمت ہیں: الهدية السنية...