اشاعتیں

مئی, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مولانا صوفی سید سخاوت حسین کٹکی قاسمی

مولانا صوفی سید سخاوت حسین قاسمی کٹکیؒ (مُجازِ صحبتِ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ) اڈیشا میں مسلکِ دیوبند، اصلاحِ عقائد اور تصوفِ صحیح کی جو بنیادیں قائم ہوئیں، اُن کے اولین معماروں میں حضرت مولانا صوفی سید سخاوت حسین قاسمی کٹکیؒ کا نام نہایت احترام سے لیا جاتا ہے۔ آپ نہ صرف فاضلِ دار العلوم دیوبند تھے بلکہ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کے مجازینِ صحبت میں سے تھے۔(1)(2) آپ نے اڈیشا کے مختلف علاقوں میں امامت، خطابت، دعوت و اصلاح اور دینی بیداری کی ایسی خدمات انجام دیں جن کے اثرات آج تک محسوس کیے جاتے ہیں۔ ولادت اور خاندانی پس منظر: مولانا صوفی سید سخاوت حسین قاسمی کٹکیؒ کی جائے ولادت گوہالی پور، سونگڑہ، ضلع کٹک، اڈیشا تھی۔ آپ کے والد کا نام سید وزارت حسین تھا۔ آپ کی تاریخِ ولادت کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ عماد القراء مرزا بسم اللہ بیگ نے آپ کی ولادت 1332ھ (مطابق 1913ء یا 1914ء) لکھی ہے؛(3) جبکہ مولانا کے نواسے حضرت مولانا زعیم الاسلام قاسمی صاحب، مناظرِ اسلام حضرت مولانا سید محمد اسماعیل کٹکیؒ کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ مولانا اسماعیل کٹکی فرمایا کرتے تھے کہ...