خودنوشت حالات: مولانا مفتی ریاست علی قاسمی رام پوری
بسم اﷲ الرحمن الرحیم خودنوشت حالات (مولانا مفتی ریاست علی قاسمی رام پوری استاذ حدیث و مفتی جامعہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد، امروہہ) میرا نام ریاست علی ہے اور والد محترم کا اسم گرامی نثار احمد مرحوم ہے، میرا وطن اصل احمدپور شکارپور، ڈاکخانہ سید نگر، تحصیل ٹانڈہ بادلی ، تھانہ ٹانڈہ بادلی ، ضلع رام پور، صوبہ اترپردیش ہے جس گاؤں میں میری ولادت ہوئی وہ دراصل دو جڑواں گاؤں کا مجموعہ ہے اور سرکاری کاغذات میں دونوں کو ایک ساتھ ہی لکھا اور بولا جاتا ہے، ہمارے تعلیمی زمانہ میں ہماری تحصیل صدر یعنی شہر رام پور تھی، بعد میں ضلع رام پور میں ایک جدید تحصیل کا اضافہ ہوا اور ٹانڈہ بادلی کو تحصیل کا درجہ حاصل ہو اور ہماری تحصیل ٹانڈہ قرار دی گئی، ہمارے سرکاری کاغذات اور تعلیمی اسناد میں تحصیل صدر رام پور لکھی ہوئی ہے۔ ہماری برادری ترک کہلاتی ہے جو ہندوستان کی مشہور و معروف قوم ہے، بڑے بڑے علماء و مشائخ اور سلاطین اس قوم میں پیدا ہوئے۔ ہندوستان کے اولین محدث شیخ عبدالحق محدث دہلوی، شیخ الاسلام محدث، شیخ نورالحق محدث اور سلطان الاولیاء خواجہ شمس الدین ترک اور بعد کے ادوار میں مجاہد اسلام مشہور محدث حض...