مفتی اشتیاق احمد قاسمی دربھنگوی: مختصر سوانحی خاکہ
مولانا مفتی اشتیاق احمد قاسمی دربھنگوی: مختصر سوانحی خاکہ محمد روح الامین میوربھنجی مولانا مفتی اشتیاق احمد قاسمی دربھنگوی سرزمینِ بہار کے ضلع دربھنگہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ایک عالم دین و مفتی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین نقاد، سوانح نگار، تذکرہ نویس، خاکہ نگار، مقالہ نگار اور مصنف بھی ہیں اور 1999ء سے کتب درس نظامی کی تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں، گریڈ کے لحاظ سے وسطی ب کے مدرس ہیں، عربی زبان اور بلاغت کے علاوہ ہدایہ ثانی، ترجمہ قرآن مجید اور حدیث کی کتاب الفیۃ الحدیث کا درس بھی دیتے ہیں۔ ذیل میں ان کا سوانحی خاکہ قارئین کے پیش خدمت ہے۔ ولادت مولانا کی پیدائش؛ ان کے نانیہال جھمٹا ضلع سہرسہ بہار میں ہوئی۔ دستاویز کے مطابق تاریخ ولادت 7 جنوری 1978ء ہے؛ لیکن خاندان کی بزرگ خواتین کی صراحت کے مطابق مارچ سنہ 1974ء میں ان کی پیدائش ہوئی۔ والد صاحب کا نام انوار احمد اور گھرانہ شیخ صدیقی ہے۔ آبائی گاؤں جھگڑُوا، کرت پور بلاک، ضلع دربھنگہ، بہار ہے۔ تعلیم و تربیت انھوں نے ابتدائی تعلیم؛ اپنے والدی...