*"#انشاء_اللّٰہ" 👉 #اس_طرح_لکھنا_بہتر_نہیں_ہے!!*
اس طرح لکھنا چاہیے 👈 "ان شاء اللّٰہ" (اگر اللہ نے چاہا)
"إن" یعنی "اگر"، "شاءَ" یعنی "چاہا" اور لفظِ اللّٰہ تو اسمِ ذاتِ پاک ہے!
اور "اِنشاءٌ" کے معنی ہیں 👈 "ایجاد، تخلیق"
مقصد یہ ہے کہ "انشاء اللہ" لکھنے کا مقصد کچھ اور ہے (اگر اللہ نے چاہا) اور بظاہر "انشاء اللہ بمعنی: اللّٰہ کی تخلیق" معلوم ہوتا ہے!
اس لیے "ان شاء اللّٰہ" لکھنا چاہیے
"ان" کو "شاءَ" سے الگ لکھ کر
اور #انگریزی_میں *Insha'allah* لکھنا چاہیے؛ نا کہ *InshaAllah*
یعنی جب ہم *ان شاء اللّٰہ (Insha'allah)* بول رہے ہوتے ہیں تو دوسرا ہمزہ؛ لفظِ اللّٰہ کا نہیں ہوتا؛ بل کہ لفظِ اللّٰہ کا ہمزہ اُس وقت ضابطہ کے مطابق نہیں پڑھا جاتا ( *لفظِ اللّٰہ کا ہمزہ؛ ان شاء اللّٰہ میں سائلنٹ ہوتا ہے*)
#نوٹ:- "اِن شاءَ اللّٰہ" کے صرف آواز کو رومن انگلش میں اتارا جاتا ہے یعنی اس طرح Insha'allah/ In sha'allah/Inshā'allāh
صرف "اِن شاءَ اللّٰہ" کے تلفُّظ (Pronounciation) کو رومن انگلش میں ادا کر دیا جاتا ہے!
بہتر تو یہی ہے کہ "اِن شاءَ اللّٰہ" لکھا جائے!!
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں