تذکرہ شیخ الحدیث مولانا نصیر احمد خان بلند شہریؒ (1918ء - 2010ء)
تذکرہ شیخ الحدیث مولانا نصیر احمد خان بلند شہریؒ (1918ء - 2010ء) محمد روح الامین میُوربھنجی تاریخ تکمیل تحریر: 26 ذی قعدہ 1443ھ مطابق 27 جون 2022ء بہ روز پیر دار العلوم دیوبند کے مایۂ ناز استاذ الاساتذہ، فن ہیئت و فلکیات کے ماہر، جامع المعقول والمنقول، دار العلوم دیوبند میں تقریباً پینسٹھ سال تدریسی خدمات انجام دینے والے عالم دین سابق شیخ الحدیث دار العلوم دیوبند مولانا نصیر احمد خان بلند شہریؒ کی حیات و خدمات آج میرا موضوع تحریر ہے، ان کے بارے میں درج ذیل کتابوں میں مواد موجود ہے: (1) مجلہ الداعی؛ 2010ء کے مختلف شمارے، (2) ماہنامہ دار العلوم؛ 2010 - 11ء کے مختلف شمارے، (3) ”نقوش حیات“ و ”قافلۂ علم و کمال“ از مولانا خلیل الرحمن قاسمی برنی، (4) ”خدا رحمت کند“ و ”بے مثال شخصیت باکمال استاذ“ از مولانا ندیم الواجدی، (5) ”تاریخ دار العلوم“ جلد دوم از مولانا سید محبوب رضویؒ، (6) ”دار العلوم دیوبند کی جامع و مختصر تاریخ“ از مولانا محمد اللّٰہ خلیلی قاسمی، (7) ”وہ کوہ کَن کی بات“ از مولانا نور عالم خلیل امینیؒ، (8) ”ذکر رفتگاں“ جلد دوم از مفتی محمد سلمان م...