علمائے اڈیشا والی کتاب کے مشمولات

اہم اعلان

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

جیسا کہ اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ واٹس ایپ گروپوں میں اعلان کیا جا چکا ہے کہ علمائے اڈیشا کے سوانحی خاکوں پر مشتمل ایک کتاب زیرِ ترتیب ہے۔ الحمدللہ، اب تک اس کتاب کے لیے دو ملی تنظیموں اور متعدد علمائے کرام و مجاہدینِ آزادی کے حالات و خدمات پر مشتمل مضامین تیار کیے جا چکے ہیں۔

اب بھی اگر ۱۹۹۰ء سے پہلے فارغ التحصیل ایسے علماء کے حالات یا ان سے متعلق قابلِ اعتماد مواد کسی کے پاس موجود ہو جن کا تذکرہ ابھی کتاب میں شامل نہیں کیا گیا، تو وہ حضرات درج ذیل نمبر پر رابطہ کرکے مواد فراہم کر سکتے ہیں۔

رابطہ نمبر: 7409912239

یہ مناسب وقت ہے کہ متعلقہ علماء کے حالات و خدمات سے متعلق مواد فراہم کر دیا جائے۔ کتاب کی اشاعت کے بعد یہ شکایت کرنا کہ فلاں عالم کا تذکرہ کیوں شامل نہیں کیا گیا، مفید نہیں ہوگا۔ اس لیے جن حضرات کے پاس ایسے علماء کی سوانح، تعلیمی و تدریسی زندگی، دینی و ملی خدمات، تصانیف یا دیگر مستند معلومات موجود ہوں، وہ براہِ کرم اسی مرحلے میں ارسال فرما دیں، تاکہ کتاب میں ان کے حالات شامل کرنے پر غور کیا جا سکے۔

اب تک شامل مضامین و شخصیات کی فہرست

• (الف) ملی تنظیمیں 

۱۔ جمعیۃ علماء اڑیسہ
۲۔ امارت شرعیہ اڑیسہ

• (ب) گوشۂ رفتگاں — وفات یافتہ شخصیات
۱۔ مولانا نذیر الدین کٹکیؒ (التی، ضلع جاجپور)
۲۔ مولانا سید عرفان علی بھدرکیؒ (کورئی، ضلع جاجپور)
۴۔ مولانا محمد عبد الرشید نقادؒ (پہراجپور، ضلع کٹک)
۵۔ مولانا سید محمد عمر کٹکیؒ (دریاپور، سونگڑہ)
۶۔ مولوی سید برکت اللہ برکتؒ (اڑیا بازار، کٹک)
۷۔ مجاہدِ آزادی مولانا عبد الرحیم آزادؒ (ساکھی گوپال، ضلع پوری)
۸۔ مفتی سید محمد اسحاق قاسمیؒ (دریاپور، سونگڑہ)
۸- مولانا عبد القیوم مظاہریؒ (چودہ کلاٹ، ضلع کیندرہ پاڑہ)
۹۔ مولانا عبد الرؤوف قاسمی کٹکیؒ (التی، ضلع جاجپور)
۱۰۔ مولانا صوفی سید سخاوت حسین قاسمیؒ (گوہالی پور، سونگڑہ)
۱۱۔ مولانا قاری سید احمد النبیؒ (دریاپور، سونگڑہ)
۱۲۔ مولانا سید فضل الرحمن قاسمیؒ (دریاپور، سونگڑہ)
۱۳۔ مولانا سید محمد اسماعیل کٹکیؒ (رسول پور، سونگڑہ)
۱۴۔ مولانا سید محمد اطہر کٹکیؒ (دریاپور، سونگڑہ)
۱۵۔ مولانا عبد الماجد کٹکیؒ (دولت پور، ضلع کٹک)
۱۶۔ مولانا عبد الشکور کٹکیؒ (التی، ضلع جاجپور)
۱۷۔ مجاہدِ آزادی مولانا عبد المنانؒ (چودہ کلاٹ، ضلع کیندرہ پاڑہ)
۱۸۔ مولانا عبد الغفار بیگ مظاہریؒ (رکابی بازار، ضلع جاجپور)
۱۹۔ مولانا عبد الصمد نعمانیؒ (راورکیلا، ضلع سندرگڑھ)
۲۰۔ مولانا سید معین الاسلام قاسمیؒ (محی الدین، سونگڑہ)
۲۱۔ مولانا عبد المقتدر مفتاحیؒ (دلاور پور، ضلع کیندرہ پاڑہ)
۲۲۔ مولانا شیخ اکرام الحق قاسمیؒ (بارہ گھر، بالوبیسی)
۲۳۔ مولانا سید منظور احمد قاسمیؒ (سونگڑہ، ضلع کٹک)
۲۴۔ مولانا سید عبد الحفیظ مظاہریؒ (گوہالی پور، ضلع کٹک)
۲۵۔ مولانا سید محمود الحسن مفتاحیؒ (دریاپور، سونگڑہ)
۲۶۔ مولانا سید سراج الساجدین کٹکیؒ (دریاپور، سونگڑہ)
۲۷۔ مولانا محمد جلال قاسمیؒ (سبلنگ، ضلع کٹک)
۲۸۔ مولانا سید عبد الرحیم منشی مفتاحیؒ (سونگڑہ، ضلع کٹک)
۲۹۔ مولانا منور علی مفتاحیؒ (تِلدہ، ضلع کٹک)
۳۰۔ مولانا شیخ امان اللہ مفتاحیؒ (بنجھار پور، ضلع جاجپور)
۳۱۔ مولانا سید نور الحسن قاسمیؒ (دریاپور، سونگڑہ)
۳۲۔ مولانا محمد جابر قاسمیؒ (بنجھارپور، ضلع جاجپور)
۳۳۔ مولانا عبد الستار قاسمیؒ (کاکٹ پور، ضلع پوری)
۳۴۔ مولانا عبد السبحان قاسمی (سِندُوریہ، ضلع نیاگڑھ)
۳۵۔ مولانا عبد المنانؒ (رسالو، اسریسر، ضلع کٹک)
۳۶۔ حافظ سید عبد النافع عرف جمیل میاںؒ (گوہالی پور، سونگڑہ)
۳۷۔ مولانا محمد ایوب صابر قاسمیؒ (باری گول، صالح پور، ضلع کٹک)
۳۸۔ مولانا قاری نظام الدین قاسمیؒ (کوسمبی، سونگڑہ)
۳۹۔ مولانا میر صابر علی قاسمیؒ (برہم پور، خوشمنڈل، ضلع کٹک)
۴۰۔ مولانا ذبیح اللہ قاسمی دربھنگویؒ (مقیم گوہالی پور، سونگڑہ)
۴۱۔ مولانا میر مسعود قاسمی کٹکیؒ (اڑیا بازار، کٹک)
۴۲۔ مولانا عبد الحنان پشاوری ثم بنڈیگویؒ (بَنڈیگا، ضلع سندرگڑھ)
۴۳۔ مولانا عبد الستار پدم پوریؒ (پدم پور، ضلع کٹک)
۴۴۔ مولانا علی اکبر مفتاحیؒ (کیندرہ پاڑہ)
۴۵۔ قاری شہاب الدین گوپال پوریؒ (ڈگر پاڑہ، ضلع بالیسر)
۴۶۔ مولانا داؤد علی مفتاحیؒ (کیندرہ پاڑہ)
۴۷۔ مولانا شیخ افسر علی مفتاحیؒ (سائیں پاڑہ، ضلع کٹک)
۴۸- مولانا شفیع اللہ مفتاحیؒ (شنکرپور، ضلع کٹک) 

• (ج) گوشۂ قائماں — بقیدِ حیات شخصیات
۱۔ مولانا سید عبد المتین مفتاحی (گوہالی پور، سونگڑہ)
۲۔ مولانا سید عبد المقتدر قاسمی کٹکی (گوہالی پور، سونگڑہ)
۳۔ مولانا ڈاکٹر سید کفیل احمد قاسمی (گوہالی پور، سونگڑہ)
۴۔ مولانا سید ابو داؤد قاسمی (گوہالی پور، سونگڑہ)
۵- مولانا مطیع اللہ نازش مفتاحی
۶۔ مولانا محمد فاروق قاسمی (فقیر آباد، کیندرہ پاڑہ)
۷۔ مولانا قاری محمد علی قاسمی (سات بٹیہ، ضلع کٹک)
۸۔ مولانا محمد ارشد قاسمی (راورکیلا، ضلع سندرگڑھ)
۹۔ مولانا غفران احمد قاسمی (بارہ گھر، بالوبیسی)
۱۰۔ مولانا محمد ابو سفیان قاسمی (بالوبیسی)
۱۱۔ مفتی اشرف علی قاسمی (بشن پور، بالوبیسی)
۱۲۔ مولانا عبد الوحید قاسمی (چٹرا، ضلع کیندرہ پاڑہ)
۱۳۔ مفتی محمد غفران قاسمی (بنجھارپور، ضلع جاجپور)
۱۴۔ مولانا مشرف عالم قاسمی (پلسودہ، ضلع کیندرہ پاڑہ)
۱۵۔ مولانا سید عنایت اللہ ندوی (معصوم پور، ضلع کٹک)
۱۶۔ مولانا افضل حسین قاسمی (رائسواں، ضلع کیونجھر)
۱۷۔ مولانا سید فخر الحسن کٹکی (دریاپور، سونگڑہ)
۱۸۔ مفتی محمد ثناء اللہ قاسمی (رامکاپور، سونگڑہ)

مجموعی تعداد: ۶۷ مضامین و شخصیات

جن حضرات کے پاس ۱۹۹۰ء سے پہلے فارغ التحصیل کسی ایسے عالمِ دین کے حالات یا متعلقہ مواد موجود ہوں جن کا تذکرہ ان فہرستوں میں شامل نہیں، وہ براہِ کرم رابطہ کرکے تعاون فرمائیں۔

رابطہ: 7409912239

محمد روح الامین قاسمی
چڑئی بھول، ضلع میوربھنج، اڈیشا
3 جمادی الاولی 1448ھ مطابق 15 اکتوبر 2026ء، بہ روز جمعرات

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

قیام دار العلوم دیوبند اور پہلے طالب علم سے متعلق مواد

فضلائے دار العلوم دیوبند، صوبہ اڈیشا (اڑیسہ)

مولانا محمد سلمان بجنوری نقشبندی: مختصر سوانحی خاکہ