فضلائے دار العلوم دیوبند، صوبہ اڈیشا (اڑیسہ)

صوبہ اڈیشا (اڑیسہ) سے فضلائے دار العلوم دیوبند (1351–1409ھ)

(1)
اڈیشا (اڑیسہ) سے شیخ الاسلام حضرت مدنی علیہ الرحمہ کے تلامذہ (جن کے نام ادارہ پیغام محمود دیوبند سے شائع ڈائری میں ملے):

1351ھ (1932ء): مولانا صوفی سید سخاوت حسین رحمہ اللہ
1353ھ (1934ء): مولانا سید محمد اسماعیل کٹکی رحمہ اللہ
1354ھ (1935ء): مولانا عبد الرؤف کٹکی رحمہ اللہ
1455ھ (1936ء): مولانا عبد الماجد کٹکی رحمہ اللہ
1455ھ (1936ء): مولانا عبید اللہ کٹکی رحمہ اللہ
1455ھ (1936ء): مولانا جعفر کٹکی رحمہ اللہ
1360ھ (1941ء): مفتی محمد یعقوب علی کٹکی رحمہ اللہ
1377ھ (1957ء): مولانا سید معین الاسلام قاسمی کٹکی رحمہ اللہ


نوٹ (1): مولانا عبد المنان صاحب بھی تھے؛ مگر دورۂ حدیث کے سال ہندوستان چھوڑ دو تحریک (Quit India Movment) میں شامل ہو گئے تھے۔ یہ 1942ء سے 1945ء کے بیچ میں فارغ ہوتے؛ مگر تعلیمی سلسلہ منقطع کرکے چلے گئے تھے اور ایک سال جیل میں رہے تھے۔ ان کا تعلق چودہ کلاٹ، ضلع کیندراپاڑہ سے تھا اور ان کی ولادت 1921ء کی تھی۔ وہ شیخ الاسلام کے شاگرد تھے اور انھوں نے جاج پور کے علاقے میں طویل زمانے تک خدمات انجام دیں۔ ان کا انتقال 2013ء میں ہوا تھا۔

اسی طرح کہا جاتا ہے کہ دوندو، ضلع میُوربھنج کے مولانا شمس تبریز مرحوم بھی مولانا سید محمد اسماعیل کٹکی کے ساتھی تھے اور دار العلوم دیوبند سے فارغ تھے؛ مگر فہرست میں مجھے ان کا نام نہیں ملا۔ دار العلوم سے ان کا ریکارڈ منگوانے پر ہی معلوم ہوگا۔

مولانا سید فضل الرحمن قاسمی، مولانا سید محمد عمر کٹکی، مولانا محمد اسحاق سونگڑوی، مولانا سید احمد النبی اور مولانا سید محمد اطہر کٹکی رحمہم اللہ؛ یہ سب مدرسہ قاسمیہ شاہی (مرادآباد) کے فارغ التحصیل تھے۔

نوٹ (2): اس فہرست میں ان شرکائے دورۂ حدیث کے نام ہیں، جن کا ریکارڈ ادارہ پیغامِ محمود (دیوبند) کے مدیر مولانا محمد طیب قاسمی (ہردوئی) نے دار العلوم دیوبند سے حاصل کرکے دار العلوم ڈائری (2015ء) میں شائع کیا تھا۔

تعاون کی درخواست: 1354ھ (1935ء) و 1455ھ (1936ء) کے تلامذۂ شیخ الاسلام میں مولانا عبد الرؤف کٹکی رحمہ اللہ، مولانا عبد الماجد کٹکی رحمہ اللہ، مولانا عبید اللہ کٹکی رحمہ اللہ اور مولانا جعفر کٹکی رحمہ اللہ تھے، جن میں صرف مولانا عبدالرؤف صاحب کے سلسلے میں اتنا ہی معلوم ہو سکا ہے کہ وہ التی کے تھے۔

اسی طرح مولوی محلہ، معصوم پور کے مولوی محمد حسن مرحوم شاہ نعیم اللہ بہرائچی کے خلیفہ تھے، جن کے بارے میں یہ گمان ہوتا ہے کہ وہ شاہ عبد العزیز دہلوی کے شاگرد رہے ہوں لیکن اس کی تحقیق ان کے حالات ملنے کے بعد ہوگی۔

بعض حضرات سے معلوم ہوا کہ اس میں بہت سے حضرات کے نام نہیں ہیں تو ان حضرات سے درخواست ہے کہ جن حضرات کا نام نہیں ہے، ان کا نام مع ولدیت و سنہ فراغت درج ذیل نمبر ارسال فرمائیں، ان شاء اللہ دارالعلوم دیوبند سے تصدیق کروا لی جائے گی۔

(2)
اڈیشا (اڑیسہ) سے فخر المحدثین مولانا سید فخر الدین احمد مرادآبادی علیہ الرحمہ کے تلامذۂ دورۂ حدیث، دار العلوم دیوبند (جن کے نام ادارہ پیغام محمود دیوبند سے شائع ڈائری میں ملے):
1377ھ (1957ء): مولانا سید معین الاسلام قاسمی کٹکی رحمہ اللہ (آپ نے حضرت شیخ الاسلام سے آخری سال بخاری پڑھی، دورانِ سال میں حضرت شیخ الاسلام کے انتقال کے بعد تکمیل مولانا مرادآبادی سے کی۔)
1379ھ (1959ء): مولانا محمد ہاشم کٹکی رحمہ اللہ ابن مولانا عبد الغفار منی ناتھ پوری، سابق استاذ جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم سونگڑہ
1379ھ (1959ء): مولانا سید منظور احمد کٹکی رحمہ اللہ
1379ھ (1959ء): مولانا سید نور الحسن کٹکی رحمہ اللہ
1380ھ (1960ء): مولانا سید سراج الساجدین کٹکی رحمہ اللہ
1381ھ (1961ء): مولانا محبوب الحسن کٹکی
1381ھ (1961ء): مولانا محمد عباس کٹکی رحمہ اللہ (بالو بیسی)
1382ھ (1962ء): مولانا اکرام الحق کٹکی رحمہ اللہ
1382ھ (1962ء): مولانا محمد آزاد کٹکی
1382ھ (1962ء): مولانا عمر احمد کٹکی رحمہ اللہ
1384ھ (1964ء): مولانا محمد جلال کٹکی رحمہ اللہ
1385ھ (1965ء): مولانا سید کفیل احمد کٹکی
1385ھ (1965ء): مولانا عبد الوہاب کٹکی رحمہ اللہ (معروف بہ کالن مولانا)
1385ھ (1965ء): مولانا سید احمد میاں کٹکی رحمہ اللہ بن مولانا سید محمد اسماعیل کٹکی رحمہ اللہ
1385ھ (1965ء): مولانا محمد ایوب کٹکی
1386ھ (1966ء): مولانا محمد جابر قاسمی بنجھار پوری رحمہ اللہ
1386ھ (1966ء): مولانا محمد ابراہیم کٹکی
1386ھ (1966ء): مولانا علی یوسف کٹکی
1387ھ (1967ء): مفتی محمد غفران قاسمی بنجھار پوری
1387ھ (1967ء): مولانا امین الدین اڑیسوی رحمہ اللہ (دوندو، ضلع میُوربھنج)
1387ھ (1967ء): مولانا ڈاکٹر روح الامین اڑیسوی (دوندو، ضلع میُوربھنج، مقیم حال ممبئی)
1388ھ (1968ء): مولانا ابو الحسن کٹکی
1389ھ (1969ء): مولانا مشرف علی کٹکی
1389ھ (1969ء): مولانا محمد عابد کٹکی
1389ھ (1969ء): مولانا عبد الشکور کٹکی
1390ھ (1970ء): مولانا قاری نظام الدین کٹکی رحمہ اللہ (سابق استاذ و نائب مہتمم مدرسہ مدینۃ العلوم، خوشمنڈل)
1391ھ (1971ء): مولانا سید عبد المقتدر کٹکی
1391ھ (1971ء): مولانا منصور احمد اڑیسوی
1391ھ (1971ء): مولانا ذبیح اللہ قاسمی دربھنگوی رحمہ اللہ (اڑیسہ میں نصف صدی مقیم رہے)
1391ھ (1971ء): مولانا صابر علی کٹکی
1392ھ (1972ء): مولانا جسیم الدین قاسمی سمستی پوری (اڑیسہ میں نصف صدی مقیم رہے اور اب اپنے علاقے میں ہیں)
1392ھ (1972ء): مولانا جسیم الدین قاسمی سمستی پوری (اڑیسہ میں نصف صدی مقیم رہے اور اب اپنے علاقے میں ہیں)

نوٹ: اس فہرست میں ان شرکائے دورۂ حدیث کے نام ہیں، جن کا ریکارڈ ادارہ پیغامِ محمود (دیوبند) کے مدیر مولانا محمد طیب قاسمی (ہردوئی) نے دار العلوم دیوبند سے حاصل کر کے تلامذۂ فخر المحدثین کے نام سے دار العلوم ڈائری (2017ء) میں شائع کیا تھا۔

بعض حضرات سے معلوم ہوا کہ اس میں بہت سے حضرات کے نام نہیں ہیں تو ان حضرات سے درخواست ہے کہ جن حضرات کا نام نہیں ہے، ان کا نام مع ولدیت و سنہ فراغت درج ذیل نمبر ارسال فرمائیں، ان شاء اللہ دارالعلوم دیوبند سے تصدیق کروا لی جائے گی۔

(3)
اڈیشا (اڑیسہ) سے مولانا شریف حسن دیوبندی علیہ الرحمہ کے تلامذۂ دورۂ حدیث، دار العلوم دیوبند (جن کے نام ادارہ پیغام محمود دیوبند سے شائع ڈائری میں ملے):
1393ھ (1973ء): مولانا فضل مومن کٹکی
1396ھ (1976ء): مولانا عبد القدوس کٹکی
1396ھ (1976ء): مولانا یعقوب علی کٹکی
1396ھ (1976ء): مولانا محمد ارشد قاسمی، موجودہ صدر جمعیۃ علماء اڈیشا (الف)، (راورکیلا)

نوٹ: اس فہرست میں ان شرکائے دورۂ حدیث کے نام ہیں، جن کا ریکارڈ ادارہ پیغامِ محمود (دیوبند) کے مدیر مولانا محمد طیب قاسمی (ہردوئی) نے دار العلوم دیوبند سے حاصل کر کے دار العلوم ڈائری (2018ء) میں شائع کیا تھا۔

(4)
اڈیشا (اڑیسہ) سے شیخ الحدیث مولانا نصیر احمد خان بلند شہری علیہ الرحمہ کے 1409ھ (1989ء) تک کے تلامذۂ دورۂ حدیث، دار العلوم دیوبند (جن کے نام ادارہ پیغامِ محمود، دیوبند کی شائع کردہ دار العلوم ڈائری (2019ء) میں ملے):
1398ھ (1978ء): مولانا محمد اقبال اڑیسوی
1398ھ (1978ء): مولانا افضل حسین اڑیسوی
1398ھ (1978ء): مولانا سید فخر الحسن کٹکی
1398ھ (1978ء): مولانا فخر الحسن کٹکی
1398ھ (1978ء): مولانا لیاقت علی کٹکی
1398ھ (1978ء): مولانا میر مسعود علی کٹکی
1398ھ (1978ء): مولانا مشرف عالم کٹکی
1399ھ (1979ء): مولانا اختر بیگ کٹکی رحمہ اللہ (سابق استاذ جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم، سونگڑہ)
1399ھ (1979ء): مولانا سراج الدین اڑیسوی
1399ھ (1979ء): مولانا عبد القادر کٹکی
1399ھ (1979ء): مولانا عبد اللہ اڑیسوی
1399ھ (1979ء): مولانا غلام صمدانی کٹکی
1399ھ (1979ء): مولانا نور اللہ اڑیسوی (جدو پوری) رحمہ اللہ
1400ھ (1980ء): مولانا ضیاء اللہ کٹکی
1400ھ (1980ء): مولانا عبد السلام قاسمی (دوندو؛ بانی و مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، رائے رنگ پور، ضلع میُوربھنج)
1402ھ (1982ء): مولانا شمس العابدین کٹکی
1402ھ (1982ء): مولانا غفران احمد کٹکی (نائب صدر جمعیۃ علماء اڈیشا (الف) و مہتمم مدرسہ فرقانیہ، بالوبیسی، ضلع جگت سنگھ پور)
1403ھ (1983ء): مولانا مختار احمد کٹکی
1403ھ (1983ء): مولانا خلیق الزماں کٹکی
1403ھ (1983ء): مولانا ابو سفیان قاسمی (بالو بیسی)
1404ھ (1984ء): مولانا رضوان اللہ قاسمی لکھیم پوری (فراغت کے چند سالوں کے بعد سے مستقل اڈیشا میں مقیم؛ صدر مدرس مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم، کھٹبن ساہی، شہر کٹک)
1404ھ (1984ء): مولانا سراج الحق اڑیسوی
1404ھ (1984ء): مولانا محمد فاروق قاسمی (رئیس الجامعہ جامعہ اشرف العلوم، محمود آباد، کیندراپاڑہ)
1405ھ (1985ء): مولانا فصیح اللہ کٹکی (استاذ جامعہ اشرف العلوم کیندراپاڑہ)
1405ھ (1985ء): مفتی اشرف علی قاسمی (بانی و مہتمم مدرسہ قاسم العلوم، بشن پور، بالوبیسی)
1405ھ (1985ء): مولانا عبد الوحید کٹکی (بانی مدرسہ احیاء العلوم، چٹرا، ضلع کیندراپاڑہ)
1405ھ (1985ء): مولانا مزمل کٹکی
1406ھ (1986ء): مولانا سراج الدین کٹکی
1406ھ (1986ء): مولانا محمد علی کٹکی (سابق استاذ جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم سونگڑہ؛ بانی و مہتمم جامعہ سراج العلوم عرفانیہ، سات بٹیہ، ضلع کٹک و نائب صدر جمعیۃ علماء اڈیشا [الف])
1407ھ (1987ء): مولانا ولی اللہ اڑیسوی
1407ھ (1987ء): مولانا محمد بلال کٹکی (فرزندِ اکبر مولانا محمد جلال قاسمی و مہتمم مدرسہ ارشد العلوم، کنی پاڑہ، سبلنگ، ضلع کٹک)
1407ھ (1987ء): مولانا سخاوت حسین اڑیسوی
1407ھ (1987ء): مولانا مصلح الدین کٹکی
1407ھ (1987ء): مولانا عبد العزیز کٹکی
1407ھ (1987ء): مولانا عارف باللہ اڑیسوی
1408ھ (1988ء): مولانا حبیب عرفان کٹکی
1408ھ (1988ء): مفتی ثناء اللہ کٹکی
1408ھ (1988ء): مولانا اشرف علی کٹکی
1408ھ (1988ء): مولانا عبد الودود اڑیسوی
1409ھ (1989ء): مولانا محمد مقصود اڑیسوی
1409ھ (1989ء): مولانا فضل الرحمٰن اڑیسوی
1409ھ (1989ء): مولانا سید انظر نقی کٹکی (استاذ حدیث و ناظمِ تعلیمات جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم سونگڑہ)
نوٹ: اس فہرست میں صرف ان شرکائے دورۂ حدیث کے نام شامل ہیں جن کا ریکارڈ ادارہ پیغامِ محمود، دیوبند کے مدیر مولانا محمد طیب قاسمی (ہردوئی) نے دار العلوم دیوبند سے حاصل کرکے دار العلوم ڈائری (2019ء) میں شائع کیا ہے۔

محمد روح الامین قاسمی
(ضلع میُوربھنج، اڈیشا)

8 صفر المظفر 1448ھ مطابق 24 جولائی 2026ء، جمعہ

📱 رابطہ نمبر: 7409912239

📧 ای میل: ramin014007@gmail.com

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

قیام دار العلوم دیوبند اور پہلے طالب علم سے متعلق مواد

مولانا محمد سلمان بجنوری نقشبندی: مختصر سوانحی خاکہ