حضرت مولانا عبد الوحید صاحب قاسمی چٹراوی
حضرت مولانا عبد الوحید صاحب قاسمی چٹراوی 📝 محمد روح الامین میوربھنجی ولادت: 10 دسمبر 1966ء میں آپ کی ولادت ہوئی۔ تعلیم: انھوں نے ابتدائی نورانی قاعدہ وغیرہ کی تعلیم؛ حضرت مولانا ابراہیم صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ سے حاصل کی، پھر ابتدائی عربی فارسی کی تعلیم؛ مدرسہ اسلامیہ مدینۃ العلوم خوشمنڈل میں ہوئی، وہاں ان کے اساتذہ میں حضرت مولانا نظام الدین قاسمی و حضرت مولانا صابر علی قاسمی صاحبان شامل تھے۔ پھر سال عربی سوم میں جمشید پور، جھارکھنڈ کے ہندو مسلم تنازعات کی وجہ سے دیر سے بعد عید الاضحیٰ دار العلوم دیوبند پہنچے، جس وقت داخلہ بند ہوچکا تھا، جس کی وجہ سے چھ مہینہ سروٹ میں پڑھائی کی، پھر اگلے سال؛ دار العلوم دیوبند میں عربی چہارم میں داخلہ ہوا۔ دار العلوم دیوبند سے فراغت: 1985ء میں دار العلوم دیوبند میں دورۂ حدیث سے فارغ ہوئے۔ پھر 1986ء میں وہیں پر ایک سال رہ کر تفسیر کی تعلیم حاصل کی۔ ان کے دار العلوم دیوبند کے اساتذہ: حضرت مولانا نصیر احمد خان رحمۃ اللّٰہ علیہ؛ جن سے انھوں نے صحیح البخاری پڑھی۔ حضرت مفتی سعید احمد پالن پوری رحمۃ اللّٰہ علیہ حضرت مولانا ریاست علی بجنوری رحمۃ ا...